ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی شادی اس سال ہوگی یا اگلے سال، بھارت میں ہوگی یا اٹلی میں نزد ہر کوئی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم پریانکا اور نک کی جانب سے خود اس بات کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی بھارتی شہر جودھ پور میں 3 روز پر مبنی ہوگی، 30 نومبر سے 2 دسمبر تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا اور شادی کی تمام رسومات بھی اسی شہر (جودھ پور) میں ہوں گی۔ یہ جوڑا آج کل بھارت میں موجود ہے جہاں ان کی شادی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پریانکا اور نک نے کچھ روز قبل جودھ پور کی تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا جس کے پیچھے ان کا مقصد شادی کے لیے کسی خاص جگہ کا انتخاب کرنا تھاقریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پریانکا اور نک کی شادی جودھ پور کے محل اومید بھون میں ہوگی۔دونوں نے شادی میں 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔پریانکا اور نک جونس کی منگنی کی تقریب رواں سال 18 اگست کو ممبئی میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد دونوں نے اس بات کا حتمی اعلان کیا تھا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
پریانکا، نک جونس نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
پریانکا، نک جونس نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023