لاہور (سچ نیوز) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستان میں جشن کا سماں ہے جس میں پاکستانی اداکار بھی بھرپور طریقے سے شریک ہیں اور انڈیا کی ہار کا لطف لے رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبان نے انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔
Karma is a bitch 😜#WorldCup is officially over for me 😊
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) July 10, 2019
اداکار مرزا گوہر رشید نے بھارتی ٹیم کو شکست پر کھانے کی دعوت دے دی اور کہا ’ آﺅ ہمسائیو، مل کے پیزے برگر کھاتے ہیں۔‘
Aoo hamsayeo mill kay pizzay burger khatay hai 😉 #INDvsNZ
— Mirza Gohar Rasheed (@GoharRsd) July 10, 2019
سینئر اداکار فیصل قریشی کو بھارت کی ہار پر 27 فروری کی وہ چائے یاد آگئی جو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان میں پلائی گئی تھی۔
The tea was fantastic
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) July 10, 2019
اداکار عدنان ملک نے انڈیا کی ہار پر اسے تقدیر کا بدلہ قرار دیا۔
Why does this feel like some kind of poetic justice?
— adnanmalik (@adnanmalik) July 10, 2019