لندن: (ویب ڈیسک) یوئیفا نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے سٹار کھلاڑی نیمار پر تین میچوں کی پابندی لگا دی۔
یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے یہ پابندی میچ کے دوران انتظامیہ سے بدتمیزی کرنے پر لگائی۔ جبکہ ٹیم کو چیمپیئنز لیگ اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں رواں برس کے سیزن سے باہر ہوگئی ۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی کی جانب سے بیان میں کہا کہ نیمار میچ انتظامیہ سے بدتمیزی، ہراساں کرنے کے مرتکب قرار پائے گئے اسی لیے ان پر پابندی لگائی گئی۔
27 سالہ فٹ بالر چیمپیئنز لیگ کے اگلے سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کے گروپ اسٹیج کے آدھے سے زائد میچ نہیں کھیل سکیں گے۔