سنگاپور: (سچ نیوز ) نیدرلینڈز کی کیکی برٹنز نے ومبلڈن چیمپئن انجلیک کربر کو اپ سیٹ شکست دے کر ریڈ گروپ میں جگہ بنا لی، جرمن حریف کو بری شکست سے دوچار کرنے والی ڈچ کھلاڑی کی خوشی دیدنی تھی۔
سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا مقابلہ ہوا، ریڈ گروپ تک رسائی کے لیے سابق عالمی نمبر ایک انجلیک کربر اور نیدرلینڈز کی کیکی برٹنز مدمقابل ہوئیں۔
غیر معروف کھلاڑی نے ومبلڈن چیمپئن کربر کے خلاف فاتحانہ آغاز کیا، جرمن حریف کو بری شکست سے دوچار کرنے والی ڈچ کھلاڑی کی خوشی دیدنی تھی۔