لاہور: (سچ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آئندہ ماہ 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
سچ نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پانچ جولائی کو طلبی کا سمن موصول کروا دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 5 جولائی، دوپہر 2 بجے پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔
نیب مراسلہ میں شہباز شریف کو فیملی کے تمام اثاثہ جات اور 2009ء میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی رقوم کی فارن کرنسی میں وصولی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف کو بیرون ملک اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کے علاوہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔