لاہور: (سچ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے نیب میں پیشی سے قبل عبوری ضمانت نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے، ان کے ساتھ قانونی مشیر اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر ماہرین نے ملاقات کی تھی۔ شہباز شریف عبوری ضمانت کے بغیر ہی نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ نیب شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ شہباز شریف بروز جمعہ مورخہ 5 جولائی کو نیب میں پیش ہوں گے۔