نیب قوانین کے تحت نواز شریف کو سنائی گئی سزا غیراسلامی ہے ، چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل

نیب قوانین کے تحت نواز شریف کو سنائی گئی سزا غیراسلامی ہے ، چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد ( سچ نیوز ) چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ نیب قوانین کے تحت نواز شریف کوسنائی گئی سزا غیر اسلامی ہے ، کسی بھی ملزم کو ہتھکڑی پہنانا غیر شرعی ہے۔سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو اگر اس کے بھاگ جانے کا خطرہ نہ ہوتوہتھکڑی پہنانا غیر شرعی ہے۔نواز شریف کونیب کورٹ سے ہونیوالی سزا سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم انفرادی طور پر کوئی بات نہیں کرسکتے لیکن اگر ان سزاﺅں میں اسلامی قوانین کی پیروی نہیں کی گئی تو یہ سزائیں غیر اسلامی ہیں،اگران سزاﺅں میں اسلامی قوانین کے پیرا میٹرز کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہماری سفارش عمومی ہے ، وہ صرف نیب قوانین کے متعلق نہیں ہے ، اس بات پر اسلامی نظریاتی کونسل کے تمام ممبران میں اتفاق ہے اور اس میں کوئی اختلاف رائے نہیں ہے ۔

Exit mobile version