لاہور: (سچ نیوز) آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف سے نواز شریف اور مریم نواز نے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف مریم نواز، حمزہ شہباز اور بیگم نصرت شہباز بھی لاہور نیب آفس پہنچے جہاں انھوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں میاں نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کی صحت کے حوالے دریافت کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شریف فیملی پر نیب میں جاری کیسز پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ سلمان شہباز کی وطن واپسی پر نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری بھی موضوع گفتگو رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نواز شریف ملاقات کے لیے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔
دوسری جانب حمزہ شہباز اوربیگم نصرت شہباز کی میاں شہباز شریف سے طویل ملاقات ہوئی۔حمزہ شہباز شریف نے چیئرمین یو سی 15 قیصر امین بٹ سے بھی ملاقات کی ۔قیصر امین بٹ پیراگون سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔