نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے کوٹ پر روزانہ تازہ سرخ گلاب لگا نظر آتا تھا۔بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے جواہر لعل نہرو کی سرخ گلاب کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس بات سے پردہ اٹھایا ہے۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ جواہر لعل نہرو اپنی بیوی کملا نہرو کی یاد میں ا س گلاب کو روز لگاتے تھے۔کملا نہروایک شرمیلی خاتون کے طور پر جانی جاتی کملا نہرو تمام دقیانوسی رسومات توڑتے ہوئے مضبوط عورت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئیں۔انہوں نے اپنے شوہر جواہر لعل نہرو کے ساتھ مل کر ہندوستان کی آزادی کے لئے کام کیا۔1938 میں سوئزر لینڈ کے ایک ہسپتال میں ٹی بی سے جنگ لڑتے لڑتے دنیا سے رحلت کر گئیں۔انہوں نے بہادر اور عزم کی بہت سے داستانیں رقم کی ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔اس پوسٹ کو شیئر ہوتے ہی ہزاروں لائکس ملے، صارفین نے اس پوسٹ پر اپنی پسندیدگی اور محبت کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے گلاب اور ہارٹ ایموجیز بھی شیئر کئے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس کی جانب سے پرانی تصویر شیئر کی گئی ہوں ، اس سے قبل بھی سونیا گاندھی کی تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔
نہرو کے اپنے کوٹ پر تازہ سرخ گلاب لگانے کی وجہ سامنے آگئی
نہرو کے اپنے کوٹ پر تازہ سرخ گلاب لگانے کی وجہ سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024