نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان ، تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن سمیت اہم شخصیات تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی

اسلام آباد  (سچ نیوز) نو منتخب صدر عارف علوی آج صدر پاکستان کے عہد ے کا حلف اٹھائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان اور تینو ں مسلح افواج کے سربراہان تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری آج ایک بجے ہوگی ، نو منتخب صدر سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدر پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ تقریب حلف برداری کے لئے دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں۔ حلف برداری کے بعد مسلح افواج کی جانب سے نو منتخب صدر کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔

Exit mobile version