نئی دہلی( سچ نیوز )سابق بھارتی کرکٹر اور ہندوستان کے معروف سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کو نریندرا مودی کے خلاف نازیبا بیان دینے اور ’’چور‘‘ کہنے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئےایک روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ماضی کے مشہور کرکٹر ، کانگریس کے رہنما اور معروف سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے چند روز قبل اپنی انتخابی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی پر کڑی تنقید کی تھی اور انہیں جعلی نیتا اور ’چور‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی پر بننے والی فلم ہیرو نمبر ون کی طرح ’’جھوٹا نمبر ایک ‘‘ہے ،مودی مستقبل میں ایک جھوٹے وزیر اعظم کے طور پر جانیں جائیں گے ۔نوجوت سنگھ سدھو کی اس شدید تنقید پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی کمیٹی کے رکن نیرج نے الیکشن کمیشن میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے کانگریس رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک روز میں جواب طلب کر لیا ہے ۔