ممبئی (سچ نیوز)ایک نوجوان بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ پر تشدد اور ریپ کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ بالی ووڈ کا ایک معروف نام ہے۔ممبئی میں مقیم ایک 26 سالہ اداکارہ نے نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے اپنے 34 سالہ سابق بوائے فرینڈ پر ریپ اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے پاس اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کا پتہ نہیں ہے جس کے باعث کال ریکارڈ کے ذریعے اسے ٹریس کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات 2017 میں ایک شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد سے ملزم باقاعدگی کے ساتھ اداکارہ سے ملنے کیلئے ممبئی آتا رہا ہے۔ملزم نے اداکارہ کو اپنے شادی شدہ ہونے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا اور اسے شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا۔ بعد ازاں ملزم نے اداکارہ کو مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے اور اپنے دوستوں سے تعلق ختم کرنے پر مجبور کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس پر تشدد بھی کیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 376(2)(n)، 323 ،504 ، اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا میں کسی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا قانونی طور پر جرم ہے اور اسے بھی ریپ تصور کیا جاتا ہے۔