لندن: (سچ نیوز) سابق وزیراعظم کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد ہی بیماری کی تشخیص ہو سکے گی، نواز شریف کی آج رہائش گاہ پر فزیو تھراپی کی جائے گی۔
لاہور سے لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کے لندن کے گائیز ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس ایک ہفتے میں ملیں گی، ان کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق وزیراعظم کو امریکا لے جایا جائے یا پھر لندن میں ہی باقاعدہ علاج شروع کیا جائے۔
ڈاکٹرز نے نواز شریف کی فزیو تھراپی تجویز کی ہے۔ سابق وزیراعظم کی فزیو تھراپی ان کی ایون فیلڈ رہائشگاہ پر ہی کی جائے گی۔