لاہور(سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے،جس کے بعد وہ اڈیا لہ جیل سے جاتی امرا ءپہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف جب جاتی امراءمیں اپنی رہائش گاہ میں پہنچے تو نواز شریف سب سے پہلے اپنی والدہ کے پاس گئے اور ان سے دعائیں لی ،نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے اپنے بیٹے سے پیار کیااور بیٹے ،پوتی اور اس کے شوہر کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹادیں۔واضح رہے پانامہ سکینڈل کے سامنے آنے سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت نے تاحیات نا اہل کر دیا ،نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں العزیزیہ ریفرنس کیس میں 11 سال کی سزا سنائی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے عام انتخابات میں شرکت نہیں کی اور ان کی قید کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن حکومت بنانے میں ناکام رہی ، 9 ستمبر کو نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی۔