اسلام آباد (سچ نیوز)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ نواز شریف کے دوبیٹے ہیں ، کیاان کو اپنے والد کی فکر نہیں ہے ؟ ایک بیٹا واپس آئے اور کہے کہ میں یہاں ہوں اور میرے والد کوعلاج کیلئے باہر جانے دیا جائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف کے دوبیٹے ہیں ، کیاان کو اپنے والد کی فکر نہیں ہے ؟ ایک بیٹا واپس آئے اور کہے کہ میں یہاں ہوں اور میرے والد کوعلاج کیلئے باہر جانے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے لیکن وہ اس وقت گھر میں ہیں ، ہسپتال میں کیوں نہیں ہیں؟کیا عزیر بلوچ کوبھی علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فیصلہ ہواہے کہ ایک بار نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جائے، ہم نے ذیلی کمیٹی سے کہہ دیاہے کہ اگر نواز شریف شورٹی دیتے ہیں تو ان کو باہر جانے سے نہ روکا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افسو س اس بات پر ہے کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے لیکن ایک ہسپتال نہیں بناسکے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر جائیں لیکن ہم کو شورٹی دیکر جائیں کہ واپس آئیں گے، اسحاق ڈار نہیں بنیں گے ۔اگر وہ واپس نہ آئے تو ان کی شورٹی کے پیسے ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیں گے ۔