اسلام آباد: (سچ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب مقدمات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی، نیب نے منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔