لاہور ( سچ نیوز ) محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف اور مریم نواز کی پیرول پر رہائی میں 5روز توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزاد ی مریم نواز کے پیرول پر رہائی میں پانچ روز توسیع کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔ واضح رہے کہ پانچ روزہ ٹوٹیفکیشن کے اجرا ءکے بعد نواز شریف اور مریم نواز 17ستمبر تک پیرول پر رہارہیں گے اور اس کے بعد انھیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا ۔