ممبئی(سچ نیوز )بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ ایک بار پھر بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے کہاہے کہ بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بھارت کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف مل سکے، سوچنے کی، بولنے کی ،کسی مذہب کو ماننے کی اور کسی بھی طرح عبادت کرنے کی آزادی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو برابر سمجھا جائے، ہر انسان کے جان و مال کی عزت کی جائے، ہمارے ملک میں جو لوگ غریبوں کے گھروں، زمینوں اور روزگار کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ حقوق کی بات کرتے ہیں۔نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ اب حق کے لیے آواز اٹھانے والے جیلوں میں بند ہیں، فنکار ہوں، شاعر ہوں یا ادیب، سب کے کاموں پر روک ٹوک لگائی جا رہی ہے اور صحافیوں کو بھی خاموش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہے، معصوموں کا قتل ہورہا ہے، پورے ملک میں نفرت اور ظلم کا بے خوف ناچ جاری ہے اور ان سب کے خلاف آواز اٹھانے والے دفتروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نصیر الدین شاہ نے بھارتی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس فضا میں مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خوف ہے۔
نصیر الدین شاہ ایک بار پھر بھارت میں مذہبی منافرت پر پھٹ پڑے
نصیر الدین شاہ ایک بار پھر بھارت میں مذہبی منافرت پر پھٹ پڑے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023