نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرم ودی کو دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف دارالحکومت نئی دہلی میں فروخت کیلئے پیش کردئیے گئے۔ حکام نے کہا کہ تحائف کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی دریائے گنگا کو صاف کرنے پر لگائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بیش قیمت تحائف کی خریداری میں شہری دلچسپی لے رہے ہیں۔