ممبئی (سچ نیوز )بھارتی آرمی چیف بپن روات کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کے بعد اس پر پاکستان میں خوب تبصرہ ہو رہا ہے اور اس غیر سنجیدہ بیان پر لوگ بھارتی آرمی چیف کو آڑے ہاتھوں میں لے رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت اور فوج کی پاکستان کے خلاف ان اشتعال انگیز بیانات کی اصل وجہ کیا ہے؟بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی حکومت کو بے نقاب کردیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راہول گاندھی کے بیانات شیئر کیے اور پیغام دیا کہ ان ٹوئٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیان کیوں دئیے جا رہے ہیں ،اپنی جنگ خودل لڑو ۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور انیل امبانی نے ایک سو تیس کروڑ کی رافیل جنگی جہازوں کی ڈیل کی جو کہ بھارتی فوج پر سرجیکل سٹرائک ہے ،مودی نے بھارتی فوجیوں کے خون کی بے عزتی کی ،انہیں شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا رتی وزیراعظم نے بند دروازوں کے پیچھے ذاتی طور پر رافیل جنگی جہازوں کی فرانس کے ساتھ ڈیل کی ۔سابق فرانسیسی صدر فرانکس ہولینڈ کا شکریہ جن کی وجہ سے ہمیں پتہ چلا کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر یہ اربوں ڈالر مالیت کی ڈیل بنک کرپٹ انیل امبانی کو دی ۔ایک اور بیان میںراہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی نے فرانس سے خریدے گئے رافیل جیٹس پر کمیشن کمایا، ہمیں یقین ہے بھارتی وزیراعظم کرپٹ ہیں،پاکستان پر الزام تراشی مودی سرکار کی فیس سیونگ کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ مودی سرکار کی دیوالیہ کمپنی پر عنایتوں کی داستان سامنے آنے پر بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپشن کے نئے سکینڈل میں پھنس گئے ہیں جس میں فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کا تنازع سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس کے سابق صدر فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 11 کھرب روپے مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری کیلئے بزنس مین انیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کی تجویز دی تھی۔سابق فرانسیسی صدر کے انکشافات کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مدد کے لیے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وطن کا چوکیدار چور ہے اور سابق فرانسیسی صدر نے بھی ہمارے وزیراعظم کو چور کہا ہے۔راہول گاندھی کے مطابق مودی کو فرانسیسی صدر کے بیان کی تصدیق یا تردید کرنی چاہیے لیکن ہمیں مکمل یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپٹ ہیں۔