لکھنئو (سچ نیوز)بھارتی شہر الٰہ آباد کے قریب کنبھ میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔ شہد کی مکھیوں سے بچنے کے لیے نریندر مودی اور دیگر وی وی آئی پیز کو اپنی گاڑیوں میں پناہ لینا پڑی۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے ساتھی سخت سیکیورٹی انتظامات میں کنبھ میلے کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے کہ شہد کی مکھیوں کا ایک جھنڈ وہاں پہنچ گیا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی طرف سے ان کو ہٹانے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کو اپنی اپنی گاڑیوں میں پناہ لینا پڑی، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی شہد کی مکھیوں سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔