ممبئی (سچ نیوز )بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری 2 سالوں سے فلمی اسکرین سے غائب ہیں، جس کے باعث میڈیا میں ان کی صحت اور نجی زندگی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔بولی وڈ” ببل “نامی ویب سائٹ نے ایک نیوز شائع کی جس میں اداکار نرگس فخری کے حاملہ ہونے کی نیوز بھی بتائی گئی ہے۔اس خبر میں لکھا گیا کہ نرگس فخری بولی وڈ اداکار ادے چوپڑا سے ہوئے اپنے بریک اپ کے بعد کافی غم زدہ ہوگئی جس کے بعد ان کے تعلقات میٹ الونزو نامی شخص سے بڑھے۔رپورٹ میں ممبئی ایئرپورٹ پر موجود ایک اداکارہ کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس نے اپنا چہرا ڈھکا ہوا تھا، تاہم ایسا ظاہر کیا گیا کہ یہ نرگس فخری ہیں۔خبر میں یہ بھی کہا کہ نرگس فخری کا کافی وزن بڑھ گیا ہے اور وہ امید سے ہیں جبکہ ایسے ملبوسات پہن رہی ہیں تاکہ کسی کو اس بات کا اندازہ نہ ہو۔تاہم اداکارہ نرگس فخری نے ان تمام خبروں کو بےبنیاد ٹھراتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ان ویب سائٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے وزن بڑھا لیا ہے، اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں لکھی جائیں، یہ باڈی شیمنگ ہے، جس نے بھی یہ خبر تحریر کی ہے اسے کچھ نہیں پتا، اور سب کچھ جھوٹ لکھا گیا ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایسی ویب سائٹس اپنی ان خبروں کو ہٹائیں، کیوں کہ ان میں جھوٹ لکھا گیا ہے۔اداکارہ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’اماوس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔نرگس فخری کے والد پاکستانی جب کہ والدہ انگریز تھیں۔ انہوں نے 2005 میں بطور ماڈل اپنے کریئر کا آغاز کیا اور فلم ‘راک اسٹار’ کے بعد انہوں نے ‘میں تیرا ہوں’ اور مدراس کیفے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔