لاہور: : (سچ نیوز) لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین زمان پارک پہنچ گئے، وزیرِاعظم سے انصاف کی اپیل کر دی، مظاہرین کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل، خاردار تاروں کو ہٹا دیا، احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک جام رہا۔
وزیرِاعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرین کے ڈیرے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین انصاف کی اپیل لیے زمان پارک پہنچ گئے۔ متاثرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
عمران خان کے پہنچنے پر مظاہرین نے ان کی رہائشگاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو روک دیا جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے۔
انتظامی افسران مذاکرات کیلئے پہنچے، مگر مظاہرین نے عمران خان کے علاوہ کسی سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔