کراچی(سچ نیوز) حال ہی میں معروف ٹی وی میزبان صنم بلوچ اور ان کا مارننگ شو سوشل میڈیا پر بہت زیر بحث رہا جب انہوں نے عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیگم سیدہ طوبیٰ کا انٹرویو کیا۔ انٹرویو میں عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت نہ دیئے جانے پر انہوں نے کڑی تنقید کی اور طعنے دیئے کہ خاتون اسلام کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں۔ بہرحال اب صنم بلوچ کا ایک بار پھر سوشل میڈیا بہت چرچا ہے اور اس بار اس کی وجہ یہ افواہ ہے کہ ان کے ٹی وی چینل نے انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو برطرف کر دیا ہے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق صنم بلوچ اور ان کی ٹیم کی برطرفی کی خبر ایک صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی جو شعبہ صحافت کی اندرونی خبریں دینے کے حوالے سے بہت شہرت رکھتے ہیں۔تب سے لوگ سوشل میڈیا پر صنم بلوچ کی پوری ٹیم سمیت مبینہ برطرفی کی وجوہات کریدنے کے جتن کر رہے ہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی برطرفی کی وجہ عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ کے انٹرویو پر مبنی پروگرام تھا جس میں انہوں نے بہت سطحی باتیں کیں۔ تاہم یہ قصہ بہت پرانا ہو چکا ہے، لہٰذا کئی سوشل میڈیا صارفین صنم بلوچ کے حالیہ مارننگ شوز کو اس کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ائم علی نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ دو دن سے صنم بلوچ ’جادو‘ پر پروگرام کر رہی تھی۔ اس سے پہلے بھی وہ ایسے ہی گھٹیا قسم کے موضوعات پر پروگرام کرتی آ رہی تھی اور یہ سب کچھ پلانٹڈ ہوتا تھا۔ میرے خیال میں ریٹنگ لینے کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے انہیں ٹیم سمیت برطرف کیا گیا ہے۔“ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صنم بلوچ اور ان کی ٹیم کی برطرفی کی افواہ درست بھی ہو تو ٹی وی چینل کے ساتھ کیے گئے کنٹریکٹ کے مطابق صنم بلوچ کا مارننگ شوفروری تک چلتا رہے گا۔