”نان فائلر کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کا ۔۔۔“رکن اکنامک ایڈائزری کونسل عابد قیوم نے ایسا تجزیہ کردیا کہ تحریک انصاف کی حکومت پریشانی کا شکار ہوجائے گی

”نان فائلر کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کا ۔۔۔“رکن اکنامک ایڈائزری کونسل عابد قیوم نے ایسا تجزیہ کردیا کہ تحریک انصاف کی حکومت پریشانی کا شکار ہوجائے گی

لاہور (سچ نیوز)رکن اکنامک ایڈ وائزری کونسل ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہاہے کہ نان فائلر کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کا اقدام زیادہ اچھا تھا ، ذاتی طور پر حکومت کو چھ ماہ دینا چاہتاہوں، تحریک انصاف کی حکومت کا اصل امتحان اگلا بجٹ ہوگا ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد قیوم سلہری نے کہا کہ نان فائلر کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت کا اقدام زیادہ بہتر تھا ، ٹیکس لگائے جانے ضروری تھے کیونکہ اگر ٹیکس نہ لگائے جاتے تو قرضہ مزید بڑھ جاتا ۔ میں ذاتی طور پر حکومت کو چھ ماہ دینا چاہتا ہوں کہ پتہ چلے کہ جو لوٹی ہوئی دولت واپس لانا چاہتے تھے وہ کیا اقدامات کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا اصل امتحان اگلا بجٹ ہوگا ، موجودہ منی بجٹ بھی ایک فارمولا بجٹ ہے جو پہلے سے دیا جاتا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا تھا ۔ اس کے بعد لوٹی ہوئی دولت کو واپس لیکر آنا اور ٹیکس دہندگان کو بڑھانا ہے، اگلے چھ ماہ میں دیکھتے کہ حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کرتی ہے ۔

Exit mobile version