کیف (سچ نیوز )یوکرائنی حکومت نے اپنے ملک میں تعینات ہنگری کے ایک قونصلر کو اگلے بہتر گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سفارت کار مغربی یوکرائن میں ہنگری کی سرحد کے قریب واقع شہر بیئر ہوو میں تعینات ہے۔ یوکرائنی وزارت خارجہ کے مطابق بیدخل کیے جانا والا قونصلر اپنے مرتبے کے مطابق فرائض انجام دینے کے بجائے نامناسب سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرائنی حکومت توقع کرتی ہے کہ ہنگری کی جانب سے مستقبل میں کوئی غیردوستانہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔ بیئر ہوو کو یوکرائن میں آباد ہنگری نسل کے افراد کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔