واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کے اپنے اٹارنی جنرل جیف سیش سے دوریاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ،ان دوریوں کا ثبوت ٹرمپ کے اس بیان سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ میرا کوئی اٹارنی جنرل ہی نہیں ہے اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان الفاظ کے علاوہ متعدد مواقع پر جیف سیشن کی کارکردگی پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہارکر چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر ان سے غیر مطمئن نظر آئے اوراس کا اظہار بھی کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات سمیت بارڈر سکیورٹی کے معاملات پر جیف سیشن کے اٹھائے گئے اقدامات سے میں مطمئن نہیں ہوں۔امریکی صدر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ جیف سیشن کو ان کے عہدے سے معزول کیا جائے گا یا نہیں؟ تب ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے معاملے پر غور کریں گے کہ جیف سیشن کے بارے میں کیا قدم اٹھایا جاسکتا ہے ،تاہم مجھے ذاتی حیثیت میں ان کی طرف سے بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ناقص کارکردگی ،ٹرمپ کی اپنے اٹارنی جنرل سے دوریاں انتہا کو پہنچ گئیں
ناقص کارکردگی ،ٹرمپ کی اپنے اٹارنی جنرل سے دوریاں انتہا کو پہنچ گئیں
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024