اسلام آباد (سچ نیوز) آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ ابھی چل ہی رہا تھا کہ پولیس ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین ناصر درانی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ناصر درانی کا استعفیٰ سامنے آیا تو کہا جانے لگا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہو گی تاہم وہ ایک مہینے بعد ہی آئی جی پنجاب کو ہٹانے کے معاملے پر خوش نہیں تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اب حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پر نہیں بلکہ خرابی صحت کے باعث دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب بیورو کریسی میں ایک گروپ شریف خاندان کیساتھ ہمدردی رکھتا ہے اور ان کا وفادار ہے۔ حکومتی احکامات نہ ماننے والے بیورو کریٹس کو سبکدوش کر دیا جائے گا۔
”ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کر دیا، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا
”ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کر دیا، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023