اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مشیرپنجاب پولیس ریفارمز ناصردرانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ناصردرانی کی خدمات قابل قدرہیں۔نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم برائے قانون بابر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں مشیرپنجاب پولیس ریفارمز ناصردرانی کے استعفیٰ پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ ناصردرانی کی خدمات قابل قدرہیں، پولیس ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کامینڈیٹ ہے، وزیرِاعظم عمران خان سے تھوڑی دیر قبل بات ہوئی، وزیرِاعظم ریفامز کے ایجڈے کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔