اسلام آباد (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی دل آزاری کی ہے ، اس پر وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے معافی مانگی جانی چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی دل آزاری کی ہے ، اس پر وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے معافی مانگی جانی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اختر مینگل نے بڑی تکلیف دہ باتوں پر روشنی ڈالی ہے اور شیریں مزار ی ان کی باتوں کے جواب تسلی بخش طور پر نہیں دے سکیں، بلوچ رہنماﺅں کے تحفظات پر توجہ دینا وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے ، حکومت کا لاپتہ افراد کے معاملے پر خود ایک موقف رہاہے ، اس لئے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستا ن کے مسائل کاحل نکالنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت عوامی ایشو ز پر اپوزیشن کو ایک کرے ، جن پر اتنے زیادہ الزامات لگائے جاتے رہے ، وہ آج تحریک انصاف کے وزیر خزانہ ہیں، ان سے پوچھ لیں۔