پیرس(سچ نیوز) ناروے نے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی، دنیا میں امن کیلئے مشہور یورپی ملک ناروے نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے وہ کردار ادا کر سکتاہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق نارویجین خاتون وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے دورہ بھارت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ پیشکش دونوں ملکوں کو دی ہے،ناروے کی وزیر اعظم کی طرف سے دونوں حکومتوں کو اس پیشکش پر معروف کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے خوش آمدید کہا ہے۔میر واعظ نے کہا کہ ہم وزیراعظم ناروے کو اس ریجن کے امن کیلئے کردار ادا کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔