اسلام آباد(سچ نیوز )اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری آتی ہے نہ ہی ان میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے ایک شو میں میزبان احسن خان کے سوال کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اورمہوش حیات کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گیجس کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ وہ پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کوجبکہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ ان دونوں کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی ان میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔