ابوجا (سچ نیوز) نائیجیریا کے چیف جسٹس والٹر سموئیل نکانو کے خلاف اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ ٹربیونل کے ترجمان ابراہیم الحسین نے بتایا کہ چیف جسٹس والٹر کل ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے ۔ مقدمے کی سماعت تین رکنی پینل کرے گا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔