ابوجا (سچ نیوز) نائیجئیریا میں داعشی جنگجووں نے یرغمال بنائے گئے طبی عملے کے ایک اور کارکن کو ہلاک کر دیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں داعش جگنجو کے ہاتھوں قتل کئے گئے طبی عملے کے کارکن کی شناخت ہایووا محمد لیمان کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ہلاک احمر کی معاونت سے چلائے جانے والے ایک ہسپتال میں کام کرتا تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے طبی کارکن کی جان بچانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور مذاکرات کا راستہ بھی جاری رکھا تاہم جنگجوؤں نے اسے قتل کر دیا ۔ واضح رہے جنگجوؤں نے اس سے پہلے بھی ایک طبی کارکن کو ہلاک کر دیا تھا ۔