قدونہ(سچ نیوز) نائجیریا میں قدونہ صوبے میں 2گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 55 افراد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہوگئے۔ نائجیریا کی خبر ایجنسی کی خبر کے مطابق صوبہ قدونہ کے ترجمان احمد عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے علاقے کاجورو میں2گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں 55 افراد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔اس واقع کے حوالے سے 22 افراد کے زیر حراست لیے جانے کی اطلاع دینے والے عبدالرحمان نے علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔