’میں نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے‘ ڈاکٹر نے بڑا دعویٰ کردیا

’میں نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے‘ ڈاکٹر نے بڑا دعویٰ کردیا

چنئی( سچ نیوز ) بھارت میں ایک ڈاکٹر نے یہ دعویٰ کرکے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے کہ اس نے چین سے پھیلنے والے خوفناک کرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تھانیکسالم وینی نامی اس ڈاکٹر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ وہ آیورویدا میڈیسنز کا 25سال کا تجربہ رکھتا ہے اور ان دنوں چنئی کے رتھنا سدھ ہاسپٹل سے وابستہ ہے۔ڈاکٹر وینی کا کہنا ہے کہ ”ہم نے کچھ جڑی بوٹیوں کے عرق سے ایک دوا تیار کی ہے جو کسی بھی قسم کے وائرل بخار کے لیے انتہائی مو¿ثر ہے۔ہم یہ دوا ڈینگی اور دیگر خطرناک قسم کے بخار کے لیے آزما چکے ہیں۔ فی الوقت کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور چینی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری دوا کرونا وائرس کے علاج کے لیے بھی بہت مو¿ثر ثابت ہو گی۔ میں نے اور میری ٹیم نے یہ جو دوا تیار کی ہے یہ وائرس سے لاحق ہونے والی انفیکشنز کو 24سے 40گھنٹے میں ختم کردیتی ہے۔ ہماری دوا سے ڈینگی کے مریض اتنے وقت میں صحت یاب ہو چکے ہیں۔ میں پراعتماد ہوں کہ کرونا وائرس کے مریضوں پر بھی یہ دوا اتنی ہی مو¿ثر ثابت ہو گی۔“

Exit mobile version