ممبئی (سچ نیوز )چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے پہلی مرتبہ اپنی فیملی پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں ان کی ماں نہیں بن سکتی بلکہ دوست بن سکتی ہوں کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی انتہائی خوبصورت اور اچھی ماں ہے جس نے ان کی پرورش کی ہے ۔بھارتی اخبار ممبئی مرر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے سیف علی خان کے پہلی بیوی سے بچوں کے ساتھ تعلقات کی نوعیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ میں نے سیف کو سارا اور ابراہیم کے بارے میں یہ بتا چکی ہوں کہ میں ان کی صرف دوست بن سکتی ہوں ماں نہیں کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی بہت اچھی اور خوبصورت ماں ہے جس نے ان کی پرورش کی ہے ۔ میں سیف کے بچوں سے بہت محبت کرتی ہوں اور جہاں انہیں میری ضرورت ہوتی ہے میں انہیں مشورہ دیتی ہوں اور میں ان کی زندگی میں ہر وقت ان کے ساتھ موجود ہوں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سارہ اور ابراہیم انہیں چھوٹی ماں کہہ کر پکارتے ہیں ۔