’میں دوبارہ بھی اس پروگرام میں شرکت کروں گا‘ سما ٹی وی پر نامناسب رویے کا سامنا کرنے والے ناصر خان جان نے اعلان کردیا

’میں دوبارہ بھی اس پروگرام میں شرکت کروں گا‘ سما ٹی وی پر نامناسب رویے کا سامنا کرنے والے ناصر خان جان نے اعلان کردیا

کراچی (سچ نیوز) سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماءٹی وی کے اس پروگرام میں دوبارہ بھی شرکت کریں گے جس میں انہیں نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ناصر خان جان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والے سماءٹی وی کے اینکر محمد شعیب نے سوشل میڈیا سٹار سے معافی مانگ لی، اس دوران ناصر خان جان کو بھی ٹیلی فون پر لائیو لیا گیا ۔ اینکر کے معافی مانگنے پر ناصر خان نے کہا کہ ان کے دل دل میں اینکر کیلئے کچھ نہیں ہے ’آپ دل سے میرے بھائی ہیں‘۔اپنے مداحوں کو مخاطب کرکے ناصر خان جان نے کہا کہ وہ مختلف پروگراموں میں جاتے رہتے ہیں اس لیے انہوں نے سوالوں کی پہلے سے تیاری کی ہوتی ہے۔ ’ ہمیں پتا نہیں ہوتا کہ کس قسم کے سوالات پوچھے جانے ہیں اس لیے ہم ذہنی طور پر ہر طرح کے سوالوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں ، سما کے پروگرام میں جو سوالات پوچھے گئے اور جس طرح ان کے جوابات دیے ، وہ سب لوگوں نے دیکھ ہی لیے ہیں‘۔ناصر خان جان نے کہا کہ شعیب دل کا بہت اچھا اور کافی فرینڈلی ہے، ’شو میں شرکت کے بعد مجھے بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ پہلے وہ لوگ جو مجھے عزت نہیں دیتے تھے ، اس شو کے بعد میری عزت کرنے لگے ہیں اور میرے فین بن گئے ہیں، میں دوبارہ بھی اس پروگرام میں آﺅں گا کیونکہ ٹی وی چینلز کے ذریعے ہم اپنے مداحوں تک اپنی آواز پہنچا پاتے ہیں‘۔

Exit mobile version