نئی دہلی(سچ نیوز)آج دنیا میں سکیورٹی کی جو صورتحال ہے، اس کے پیش نظر ایئرپورٹس پر سکیورٹی عملے کے ساتھ دہشت گردی اور خود کش حملوں کے موضوعات پر مبنی مذاق کرنا اپنی شامت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ بھارتی شہر ممبئی میں ایک کاروباری شخص نے ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ یہی مذاق کیا جو اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کا نام اتل پٹیل تھا جو ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچا تھا جہاں سے اسے دبئی کے لیے پرواز پکڑنی تھی، چیکنگ کے دوران اسے مذاق کی سوجھی اور باتوں باتوں میں اسے سکیورٹی عملے سے کہہ دیا کہ ”میں خودکش بمبار ہوں۔“یہ جواب سن کر سکیورٹی آفیسرز نے ٹریول ایجنسی کے مالک اتل پٹیل کو ہتھکڑیاں پہنائیں اور گرفتار کرکے لے گئے۔ اس واقعے پر ایئرپورٹ کی سکیورٹی بھی فوری طور پر ہائی الرٹ کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اتل پٹیل کے یہ مذاق کرنے سے کچھ دیر پہلے سکیورٹی کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں تین پروازوں پر دھماکہ خیز مواد ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ مسافروں اور ان کے سامان کی سختی کے ساتھ چیکنگ کی جا رہی تھی۔ جب اتل کے سامان کو بار بار چیک کیا گیا تو اس نے مذاق میں خود کو خودکش بمبار کہہ دیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اسے دوبارہ 3دن کے لیے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔
’میں خودکش بمبار ہوں‘ ائیرپورٹ پر مسافر کو سکیورٹی اہلکار سے مذاق کرنا انتہائی مہنگا پڑگیا
’میں خودکش بمبار ہوں‘ ائیرپورٹ پر مسافر کو سکیورٹی اہلکار سے مذاق کرنا انتہائی مہنگا پڑگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024