لاہور(سچ نیوز)معروف ٹی وی اینکر،اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ماڈل ٹائون کورٹ پیشی،محکمہ وائلڈ لائف ا ن کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا،جج کی طرف سے سرزنش،میں حق پر ہوں اس لیئے ڈٹ کر کھڑی ہوں،رابی پیرزادہ کا موقف،تفصیلات کے مطابق اداکارہ رابی پیرزادہ کو ایک مرتبہ پھر ماڈل ٹاو¿ن کورٹ بلایا گیا جہاں پر محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا کورٹ پیشی میں جج کی طرف سے استفسار پر محکمہ وائلڈ لائف والے رابی پیرزادہ کے خلاف کوئی ثبوت،وارنٹ،گواہ پیش نہ کرسکے جس پر معززعدالت نے انہیں اگلی پیشی پر متعلقہ ثبوت پیش کرنے کا کہا،کورٹ کے باہر رابی پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ایک جھوٹا اور من گھڑت کیس بنایا گیاہے جو بالکل بے بنیاد اور دروغ گوئی پر مشتمل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر وائلڈ لائف والے اپنے دعوے پر سچے ہوتے تو میرے خلاف عدالت کو کوئی ثبوت، گواہ یا وارنٹ دیتے مگر چونکہ کیس جھوٹا تھا اور ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں تھا اس لئے وہ جج کا منہ تکتے رہے اور کچھ بھی پیش نہ کرسکے۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ مجھے صرف کشمیریوں کے حق میں بولنے اور مودی کے خلاف کلمہ حق کہنے پر اس کیس کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور میں حیران ہوں کہ محکمہ ہمارا ہے اور ہمارے خلاف ہی ایک بے بنیاد کیس بنایا جارہاہے میں انشاء اللہ حق پر ہوں اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اوراگلی پیشی آکری پیشی ہوگی جس میں محکمہ وائلڈ لائف کو منہ کی کھانی پڑے گی اور میں سرخرو ہوں گی۔رابی پیرزادہ نے مذید کہاکہ کورٹ میں موجود عوام کو اپنے ساتھ کھڑے دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی کیونکہ عوام جانتی ہے کہ میں حق سچ پر ہوں اور یہ مقدمہ بے بنیاد ہے میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے میدان چھوڑنے والی نہیں ہوں یہ مقدمہ ختم ہونے کے بعد بھی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی نظر آئوں گی۔