اسلام آباد (سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیر کا کامیاب مقدمہ لڑنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اسلام آباد میں پاکستانی عوام نے ان کا بھر پور استقبال کیا ، اس موقع پر عمران خان نے کامیابی کیلئے قوم کا دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے میرے لیے دل سے دعائیں کیں ۔وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر عوام نے پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یاد رکھیں کہ جو ہم اب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہولیکن پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ، ہم ان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اپنے اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں ،80 لاکھ لوگوں کو ہندوستان کی فوج نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہواہے ، میں صرف یہ سمجھانا چاہتاہوں کہ جدو جہد میں اونچ نیچ ہو تی ہے ، جدو جہد اونچ نیچ کا ہی نام ہے ، اچھا اور برا وقت دونوں آتے ہیں ، آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا ہے ،آپ نے مایوس اس لیے نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں جب تک آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کے لوگ جدو جہد کرتے رہیں گے اور انشااللہ وہ آزادی جیتیں گے ۔
”میں بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ سے پیغام جاری کر دیا
”میں بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ سے پیغام جاری کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024