نئی دہلی (سچ نیوز) بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور رنویر سنگھ کی دپیکا پڈوکون کیساتھ شادی کے بعد اب مداح پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کے انتظار میں ہیں لیکن ایسے میں متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے شادی کی تاریخ کا اعلان کر کے ’دھماکہ‘ کر دیا ہے اور وہ بھی ایسے شخص کیساتھ ،کہ ہر کوئی سکتے میں آ جائے۔
راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں 31 دسمبر کو دیپک کلال کیساتھ شادی کرنے کا اعلان کیا جو اپنی ’منفرد‘ ویڈیوز کے حوالے سے خاصی ’شہرت‘ رکھتے ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کا کارڈ بھی پوسٹ کیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے جب راکھی ساونت کیساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں!!! میں شادی کر رہی ہوں اور شادی کرنا اچھی بات ہے، ٹھیک کہا ناں“‘
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ شادی کی جگہ، تیاریوں اور مہمانوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب 31 دسمبر کو لاس اینجلس میں ہو گی جبکہ بھارت میں بھی چند تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں۔میں بالی ووڈ میں سب کو شادی پر بلاﺅں گیا مگر یہ نہیں جانتی کہ کون کون آئے گا البتہ شاہ رخ خان، کرن جوہر اور کھالی نے شادی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
راکھی ساونت کے اس اعلان کے بعد ان کے مداح عجیب سی کیفیت میں مبتلا ہیں کہ انہوں نے شادی کیلئے دیپک کلال کا انتخاب ہی کیوں کیا جبکہ اس اعلان کے بعد ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی دیپک کلال کی جانب سے عجیب و غریب ویڈیوز اور پیغامات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے ایک پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم دونوں شادی سے پہلے ایک ڈاکٹر کے پاس گئے اور حیران کن طور پر ہم دونوں ہی ابھی ’کنوارے‘ ہیں۔
گزشتہ روز پہلے اگر آپ نے راکھی ساونت کی ایک ویڈیو دیکھی ہو جس میں انہوں نے اپنے لباس پر تالا لگا رکھا تھا، تو آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دیپک کلال کو اس تالے کی چابی بھی مل گئی ہے جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں کیا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور عجیب و غریب تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک جانب دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب کئی صارفین نے دونوں کے خلاف ’میمز‘ کا محاذ کھول لیا ہے۔