لاس اینجلس (سچ نیوز) بدنام زمانہ ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وینسٹن پر متعدد خواتین کے جنسی استحصال کا الزام لگا ہے لیکن ان کی طرف سے ہمیشہ یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی بلکہ باہم رضا مندی سے اپنا منہ کالا کیا۔ ایک مقدمے کے دوران ہاروی وینسٹن نے دعویٰ کیا کہ اس کے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ جینیفر لارنس کے ساتھ بھی جسمانی تعلقات رہے ہیں۔ بدنام زمانہ پروڈیوسر کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آنے پر اداکارہ نے واضح الفاظ میں اس کی تردید کردی ہے۔28 سالہ جینیفر لارنس نے انٹرٹینمنٹ پورٹل ٹی ایم زی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ میرا دل ان تمام خواتین کیلئے افسردہ ہے جنہیں ہاروی ونسٹن نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، میرا ہاروی کے ساتھ کوئی چکر نہیں رہا اور نہ میں اس کے ساتھ کبھی سوئی ہوں بلکہ ہمارا تعلق پروفیشنل نوعیت کا تھا‘۔ہاروی ونسٹن کے جسمانی تعلقات کے دعویٰ پر جینیفر لارنس نے کہا کہ ’ یہ ہاروی ونسٹن کا ایک اور طریقہ واردات ہے جس کے ذریعے اس نے لاتعداد خواتین کو اپنے جھانسے میں پھنسایا‘۔خیال رہے کہ بدنام زمانہ ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کے خلاف ایک خاتون نے مقدمہ دائر کیا ہے جس میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے 2 بارپروڈیوسر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مقدمے کے دوران ہاروی ونسٹن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے جینیفر لارنس کے ساتھ بھی جسمانی تعلقات رہے ہیں۔