کراچی (سچ نیوز) اداکارہ ماورہ حسین کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ گاہے بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو کیلئے پیغامات دیتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے رنبیر کپور کیلئے ایک بار پھر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ ماورہ حسین نے رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ایک مداح نے اداکارہ سے رنبیر کپور کے بارے میں سوال کیا ’ کیا آپ اب بھی رنبیر کپور کی محبت میں گرفتار ہیں؟‘تو اداکارہ نے اس کے جواب میں انتہائی معنی خیز تصویر پوسٹ کی۔
انسٹاگرام @mawrellous
ایک اور مداح نے ان سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے اپنی رنبیر کپور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ یہ لڑکا میری پہلی محبت ہے اور ہمیشہ مجھے اس سے محبت رہے گی۔‘
انسٹاگرام @mawrellous
ایک اور مداح نے ان سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے اپنی رنبیر کپور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ یہ لڑکا میری پہلی محبت ہے اور ہمیشہ مجھے اس سے محبت رہے گی۔‘
انسٹاگرام @mawrellous
ماورہ حسین نے بالی ووڈ میں فلم ’صنم تیسری قسم‘ میں کام کرنے کو سب سے بڑا تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا۔
انسٹاگرام @mawrellous
اداکارہ نے پاک بھارت میچ کے دوران چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ملاقات کا احوال بھی بتایا اور انہیں خوش دل قرار دیا۔
انسٹاگرام @mawrellous
خیال رہے کہ اداکارہ ماورہ حسین اس سے پہلے بھی رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کا کھل کر اظہار کرتی رہی ہیں۔ ماضی میں رنبیر کپور نے بھی ماورہ حسین کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جبکہ حال ہی میں ماورہ حسین امریکہ میں رنبیر کپور کے والد اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی عیادت کیلئے بھی گئی تھیں۔
گوگلان دنوں ماورہ حسین نے انتہائی دکھی چہرے کی تصویر کے ساتھ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد یہ شعر پوسٹ کیا تھا۔
اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فرض اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے