واشنگٹن: (سچ نیوز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیدیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی۔
Great to have Prime Minister @ImranKhanPTI of Pakistan at the @WhiteHouse today! pic.twitter.com/W4ChxxfwQp
— Melania Trump 45 Archived (@FLOTUS45) July 22, 2019
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اوول آفس میں میلانیا ٹرمپ کیساتھ ملاقات ہوئی، جسے بعد ازاں امریکی خاتون اول نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کی۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی دی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگے بڑھ کر ان کا پرتپاک استقبال اور پرجوش مصافحہ کیا۔