لاہور (سچ نیوز) گلو کارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کے موقع پر علی ظفر نے گانا سنانے کی پیشکش کر دی عدالت میں علی ظفر نے اپنا بیان قلمبند کرایا توطویل بیان پر میشا شفیع کے وکیل نے اعتراض لگایا جس پر علی ظفر نے کہا کہ اگرآپ تھکاوٹ کاشکار ہوگئے ہیں تو گانے سنا دیتا ہوں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی عدالت میں علی ظفر اپنا تفصیلی بیان قلمبند کرایا۔ انہوں نے کہا الزامات کے باوجود میشا شفیع میرے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہیں۔ اس دوران میشا کے خاوند نے میرے ساتھ مارشل آرٹ ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ہمیشہ فیملی کے ساتھ میشا سے ملاقات ہوئی مجھ پر الزامات لگانے کیلئے جعلی اکاﺅنٹس کا سہارالیا گیا علی ظفر کے طویل دلائل سے اکتا کر میشا کے وکیل نے کہا اب تو تھکاوٹ ہو گئی علی ظفر نے کہا تھکاوٹ اتارنے کیلئے آپ کو گانے سنا دیتا ہوں جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا علی ظفر نے کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف می ٹو مہم کا غلط استعمال کیا گیا می ٹو مہم کا میں حامی ہو مگر اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ عدالت نے دعویٰ کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوث کر دی یاد رہے کہ فلم سٹار گلوکار علی ظفر نے حراسگی کا الزام لگانے پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔