میزائل سے طیارے کی تباہی،یوکرائنی صدر کا ایران سے سفارتی چینلز کے ذریعے معذرت کا مطالبہ

میزائل سے طیارے کی تباہی،یوکرائنی صدر کا ایران سے سفارتی چینلز کے ذریعے معذرت کا مطالبہ

کیف ( سچ نیوز )یوکرائنی صدر نے میزائل سے مسافر طیارے کی تباہی پر ایران سے سفارتی چینلز کے ذریعے معذرت کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائنی صدر نے ایرانی میزائل سے مسافر طیارے کے تباہ ہونے پر ایران سے سفارتی چینلز کے ذریعے معذرت کا مطالبہ کردیا،یوکرائنی صدر کاکہناہے کہ ایران سے مکمل اور کھلی تحقیقات کی یقین دہانیوں کی توقع ہے،یوکرائنی صدرنے مطالبہ کیاہے کہ میزائل سے مسافر طیارے کی تباہی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا،ان کاکہناتھا کہ لاشوں کی واپسی اور معاوضے کی ادائیگی بھی ایران کی ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version