میرپور ساکرو: (سچ نیوز) کراچی سے گاڈھو جانے والی مسافر کوسٹر میرپور ساکرو کے قریب الٹ گئی، حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی سے ایک میت میں شرکت کے لئے گاڈھو جانے والی ایک کوسٹر جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 افراد سوار تھے، دھند کی وجہ سے میر پور ساکرو کے قریب تیز رفتاری کے باعث نہر میں گر گئی جس کی وجہ سے بس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ایمبولینس سروس اور پرایئوٹ گاڑیوں کے ذریعے شیخ زید ہسپتال ساکرو پہنچا دیا گیا، آٹھ زخمیوں کو سیریس حالت کے سبب کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔