ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ناکام فلموں سے کامیابی کا راستہ تلاش کیا، میری کامیابی میں میری فلاپ فلموں کا بھی اہم کردار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دپیکا نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ آج اس مقام پر موجود ہیں۔ دپیکا نے بتایا کہ ان کی فلاپ فلموں کی وجہ سے انہیں سٹارڈم تک کا راستہ ملا ہے، اور وہ تمام فلموں میں کام کرنے کے بعد کچھ نہ کچھ ضرور سیکھی ہیں۔ دپیکا کے مطابق انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا اور ان غلطیوں کو بہتر کرنے کے لیے ہر حد تک کوشش کی ہے جس میں وہ کسی حد تک کامیاب ہوئی ہیں۔