میری زندگی میری بیٹی کے گرد ہی گھومتی ہے:اداکارہ لارا دتہ

میری زندگی میری بیٹی کے گرد ہی گھومتی ہے:اداکارہ لارا دتہ

ممبئی(سچ نیوز) با لی ووڈ اداکارہ لارا دتا کا کہنا ہے کہ جب سے انکی بیٹی پیدا ہوئی ہے انھیں لگتا ہے کہ انکی زندگی اب صرف اسی کے گرد گھومتی ہے۔ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے لارا دتہ نے کہا کہ اب وہ خود کو اداکارہ سے زیادہ ایک ذمہ دار ماں خیال کرتی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں لگتا ماں کی ذمہ دار ی پوری کرنا باقی تمام تر کاموں سے ذیادہ ضروری ہے۔واضح رہے اداکارہ نے معروف ٹینس سٹار مہیش کے ساتھ 2011ء میں شادی کر لی تھی۔ علاوہ ازیں 2012ء میں انکی بیٹی سائرہ اس دنیا میں آئیں جو اب 6 سال کی ہو چکی ہیں۔اداکارہ سے جب انکی فٹنس کے متعلق پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے اور خوش رہنے کیلئے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے لازماًجانا چاہیے۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ ہر روز7سے 8گھنٹے تک مناسب نیند، اچھی خوراک ، یوگااورسپا انکی فٹنس کے راز ہیں۔

Exit mobile version